دن دیہاڑے ڈکیتی ،گھریلو ملازمائیں کروڑوں کا چونا لگا گئیں

Dec 26, 2020 | 11:59:AM
دن دیہاڑے ڈکیتی ،گھریلو ملازمائیں کروڑوں کا چونا لگا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چند دن قبل شہر قائد کے علاقے خیابان بدر میں قہوہ پلا کر ایک کروڑ روپے لوٹنے کی واردات کے بعد گلستان جوہر میں بھی گھریلو خواتین ملازمین نے اپنا کام دکھادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھریلو ملازمائیں پچیس لاکھ مالیت کا سامان چرا کر رفو چکر ہوگئی ہیں۔ گھر سے چوری ہونے والے سامان میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی، زیورات اور سونےکےبسکٹ شامل ہیں۔اہل خانہ کے مطابق دونوں خواتین کو آٹھ دن پہلےکام کاج کے لیے رکھا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرادیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد خواتین ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔میڈیانے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر میں دو ماسیوں نے ایک فیملی کو نشہ آور قہوہ پلا کر گھر میں ایک کروڑ سے زائد کی واردات کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر میں دونوں خواتین کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ماسیوں نے شناخت چھپانے کے لیے چادروں کا استعمال کیا تھا، اور دونوں خواتین نے انتہائی مہارت سے واردات کی تھی۔ڈکیتی کی واردات میں ایک کلو سونا، 25 ہزار اماراتی درہم لوٹے گئے تھے، 4 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹا گیا تھا۔