کورونا سے ایک دن میں 63نئی اموات،2260کیسز

Dec 26, 2020 | 09:13:AM
کورونا سے ایک دن میں 63نئی اموات،2260کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مزید  63  زندگیاں نگل لیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 816 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز 4 لاکھ 69 ہزار 482 تک جاپہنچے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 23 ہزار 842 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 909 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 2 ہزار 260 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 357 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی  ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63  نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 816 ہوگئی ہے ۔جن میں سے 3 ہزار 858 کا تعلق پنجاب سے ہے،اسی طرح  سندھ میں 3 ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 596، اسلام آباد میں 404، بلوچستان میں 181، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 214 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا کے کیسز میں سندھ پہلے نمبر پر ہے جہاں  2 لاکھ 9 ہزار 429 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 141، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 875، بلوچستان میں 18 ہزار 61، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 847، اسلام آباد میں 36 ہزار 981 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔