لاہورایئرپورٹ پر شدید دھند،فلائٹ آپریشن روک دیا گیا

Dec 26, 2020 | 00:06:AM
لاہورایئرپورٹ پر شدید دھند،فلائٹ آپریشن روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہورایئرپورٹ پر شدید دھندکے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا،تمام ائیرلائینز کے پائلٹس کو آگاہ کردیا گیا۔
دھند کے باعث لاہور آنے اور جانے والی پروازیں ری شیڈول کردی گئیں،رات ایک بجے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185کو صبح 10 بجے روانہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جبکہ رات12 بجے قطر سے آنیوالی پروازکیوآر20 کل دن ساڑھے11 بجے لاہور آئے گی، فلائٹ انکوائری کے مطابق کیوآر621 دوپہرایک بجے قطر روانہ ہوگی،ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ صبح 9بجے کے بعد دھند کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔