بیٹی نساء دیوگن فلموں میں کام کرے گی یا نہیں، کاجول نے خاموشی توڑ دی

Aug 26, 2025 | 15:37:PM
بیٹی نساء دیوگن فلموں میں کام کرے گی یا نہیں، کاجول نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اسٹار کاجول نے بیٹی نساء دیوگن کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی۔

 اداکارہ کاجول سے بھی کئی مرتبہ یہ سوال کیا جاچکا ہے کہ ان کی بیٹی نساء بالی ووڈ میں کب قدم رکھے گی جس پر اب کاجول نے پہلی مرتبہ جواب دے دیا ہے۔

ایک حالیہ گفتگو میں کاجول نے کہا کہ جن اسٹارز کے بچے بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں انہیں لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

جبکہ ان کے ٹیلنٹ کو چھوڑ کر صرف نام کی وجہ سے انڈسٹری میں جگہ بنانے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ 

اداکارہ نے کہا کہ ان کی بیٹی کبھی بالی ووڈ کو جوائن نہیں کرے گی۔

کاجول نے مزید کہا کہ نساء 22 سال کی ہے اور وہ کسی حد تک خود ہی اپنا ذہن بنا چکی ہے کہ وہ اس انڈسٹری میں شامل نہیں ہوگی۔ 

یاد رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کے کئی ساتھی فنکاروں جیسے شاہ رُخ، چنکی پانڈے اور دیگر اداکاروں کے بچے بالی ووڈ میں قدم رکھ چکے ہیں جن کو ’نیپو کڈز‘ کا ٹیگ بھی لگ چکا ہے۔