کراچی: بھابی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش پھندے سے لٹکانے والا دیور گرفتار

Aug 26, 2025 | 15:11:PM
کراچی: بھابی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش پھندے سے لٹکانے والا دیور گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کراچی:ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کے گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا  ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش  جرم کا اعتراف کرلیا۔

پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش  ملی تھی۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی  اورکا کہنا ہے کہ گرفتارملزم اسحاق نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

مدعی مقدمہ مقتولہ کے سسرالیوں دیوراسحاق،ساس اللہ رکھی ،دیورانی کوثر،رشید اور اس کے چھوٹے بھائی عادل کے خلاف درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چوری کی واردات کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

 مقتولہ کے بھائی اسحاق ولد ہدایت اللہ کے مطابق24 اگست کو بہن اپنے 5 بچوں اورساس کے ہمراہ ہمارے گھر تقریب میں آئی ہوئی تھی۔

تقریب میں شرکت کے بعد بہن اپنے بچوں اورساس کے ہمراہ واپس اپنے شوہرکے گھرچلی گئی تھی  اور پیر کو مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ بہن نے خود کشی کرلی ہے۔