چوری کی واردات کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

Aug 26, 2025 | 13:25:PM
چوری کی واردات کرنیوالے میاں بیوی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)میڈیکل کی طلبہ کے ساتھ چوری کی واردات کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیا گیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق طالبہ اسماء سکائی ویز بس اڈا سے اورنج ٹرین یتیم خانہ کے لئے چنگ چی رکشہ پر بیٹھ گئی،اورنج ٹرین اسٹیشن پر آتے ہی طلبہ کے بیگ سے قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کر لی،ملزم یاسین بیگ سے چیزیں چوری کر کے بیوی کو یا کسی اور ساتھی کو پکڑا دیتا۔ 

نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور یاسین کو بیوی  کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے  مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نےنواں کوٹ پولیس کو شاباش دی۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں۔