نیزہ بازی ورلڈکپ : پاکستان نے آخری دن 2 گولڈ میڈلز جیت لئے 

Aug 26, 2023 | 21:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیزہ بازی ورلڈکپ میں پاکستان نے آخری دن 2 گولڈ میڈلز جیت لئے ہیں۔

پاکستانی گھڑ سوار تصور عباس لک نے انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا، آخری دن پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں بھی نمبر 1 رہتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، مجموعی طور پر پاکستان ورلڈکپ میں  دوسرے نمبر پر رہا , سعودی عرب پہلے اور بھارت تیسرے نمبر پر رہا ، نیزہ بازی ورلڈکپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 5 میڈلز جیتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر؛اہم قومی بلے باز ایشیا کپ سکواڈ شامل

صدر پاکستان فیڈریشن صاحبزادہ سلطان محمد علی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں ورلڈکلاس پرفارمنس دی اور پاکستانی گھڑسواروں نے دنیا کو بتادیا کہ وہ ورلڈکلاس سوار ہیں۔