شنیرا کا وسیم اکرم کو کرپٹ کہنے والے صارف کو کرارا جواب

Aug 26, 2021 | 19:25:PM
شنیرا کا وسیم اکرم کو کرپٹ کہنے والے صارف کو کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اُن کے شوہر اور اہلخانہ کو کرپٹ کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سُنادیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شنیرا اکرم نے اپنے شوہر وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کرکٹ! عائلہ کے نام کے ساتھ جُڑی ہے، عائلہ کے خون میں ہے۔ ’آئیے دیکھتے ہیں کہ کرکٹ کا جادو عائلہ کی رگوں میں چلتا ہے یا نہیں۔‘

شنیرا کے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ کرپشن بھی خون میں شامل ہے۔صارف کے اس نفرت انگیز جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے خوب کھری کھری سُنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئےویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

شنیرا نے کہا کہ ’آپ کی ہمت کتنی ہے کہ آپ ہماری زندگیوں پر جھوٹے تبصرے کررہے ہو۔میں آپ کو موقع دیتی ہوں کہ یہ بات آپ میرے منہ میرے سامنے کھڑے ہوکر بولیں۔

یا د رہے کہ  وسیم اکرم نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کِٹ پہنی ہوئی تھی یا باور وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش تھی۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:متھیرا کا جنید صفدر کی گلو کاری پر طنز کرنے وا لوں کو کرارا جواب