سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی:فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشتگرد جاں بحق

Aug 26, 2021 | 11:58:AM
سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی:فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشتگرد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لورالائی میں سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائی ، 7 دہشتگردکو  انجام تک پہنچا دیا  جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لورالائی کے علاقے کوہار ڈیم کے قریب  سی ٹی ڈی نے کارروائی کی،ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لورالائی کے علاقہ کوہارڈیم میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( ادارہ انسداد دہشتگردی) کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا جبکہ جاں بحق ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش بھی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    حملے کا خدشہ، امریکی ، برطانوی ، آسٹریلوی شہریوں کو کابل ائیر پورٹ سے نکل جانے کا حکم