سوئی ناردرن  کیس۔ کمپنی کے 1500 سو سے زائدافسر و ملازمین نوکری سے فارغ

Aug 26, 2021 | 10:39:AM
  سوئی ناردرن  کیس۔ کمپنی کے 1500 سو سے زائدافسر و ملازمین نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سوئی ناردرن کمپنی نے1500سےزائدافسروملازمین کو نوکری سےفارغ کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق نکالے گئے 1500سےزائدافسروملازمین کو پیپلز پارٹی نے1993 سے 1996 تک  اور ن لیگ نے1997 میں  سیاسی بنیادوں پر  بھرتی کیا تھا ۔ پیپلز پارٹی نےدوبارہ اقتدار میں آ  کران افسر و ملازمین کو بحال کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی دور کا ”برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010“ کالعدم قرار دیا تھا۔ ایکٹ کے ذریعے تمام ملازمین کو دیئے گئے فوائد فوری روکنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق ایکٹ سے خاص طبقے کو فائدہ پہنچانا مقصود تھا، ریگولر ملازمین کی حق تلفی کی گئی۔

 سوئی ناردرن  گیس کمپنی  کی جانب سے  ایگزیکٹو آفیسرز اور ملازمین کے دفاتر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے،سوئی ناردرن  گیس کمپنی   کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ملازمین سے مفت گیس، میڈیکل کی سہولیات بھی واپس لے لی گئی  جبکہ نوکری سے فارغ ہونے والے افسر و ملازمین سےڈیوٹی کارڈز بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا حکم ۔۔سوئی سدرن کے تقریباً 2 ہزار ملازمین فارغ