ضروری تھا پہلے مستحق لوگوں کی ویکسینیشن مکمل کی جاتی:عالمی ادارہ صحت

Aug 26, 2021 | 09:57:AM
ضروری تھا پہلے مستحق لوگوں کی ویکسینیشن مکمل کی جاتی:عالمی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ضروری تھا کہ پہلے مستحق اور کمزور لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل کی جاتی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نےگزشتہ ہفتے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ زیادہ آمدنی والےممالک میں بوسٹرشاٹس لگانے سے پہلے ضروری ہے کہ دنیا بھر میں مستحق اور کمزور لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل کی جائے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس پر پھر سوال اٹھا دیا،سربراہ ٹیڈروس نے کہا کہ یہ اخلاقی مسئلہ ہے کہ کچھ ممالک بوسٹرلگانے کےقابل ہوں اور دیگر ممالک میں ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک بھی نہ لگ رہی ہو، ٹیڈروس کاکہنا ہے کہ کورونا ویکسین بوسٹرشاٹ کے فوائد اور حفاظت سےمتعلق اعداد و شمار غیر حتمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      طالبان وادی پنج شیر میں داخل،امید ہے لڑائی نہیں ہو گی: کمانڈر فصیح