کھیرے کا پانی پینے کے حیران کن فوائد

Apr 21, 2024 | 08:59:AM
کھیرے کا پانی پینے کے حیران کن فوائد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈٖیسک)کھیرے میں متعدد وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس ، دیگر غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ہڈیوں، جلد اور پٹھوں کیلیے بھی فائدہ مند ہیں۔

کھیرے کا پانی بنانے کے لیے 8 کپ پانی، 2 کھیرے اور آدھا چائے کا چمچ نمک درکار ہوگا۔ ایک جگ میں کھیرے کے ٹکڑے اور نمک ڈالیں۔ اس کے بعد پانی ڈالیں اور جگ کو اچھی طرح ہلائیں اور پھر ڈھک کر کم از کم 4 گھنٹے یا رات بھر فریج میں رکھ دیں ، اس مشروب کو 3 دن کے اندر پی لیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جسمانی افعال اور اچھی صحت کیلیے جسم کو مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔گرم موسم میں جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ پسینے کی وجہ سے بہت زیادہ سیال ضائع ہو جاتا ہے۔

 کھیرے کا پانی پینے سے روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا آسان ہوجاتا ہے جبکہ اس مشروب میں موجود کھیرے زبان کا ذائقہ بھی بہتر بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ضمنی الیکشن کا دنگل سج گیا، 21 حلقوں پر پولنگ کا آغاز
جوس میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں جبکہ کھیرے کے پانی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جس سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔ کئی بار جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو پیاس کی بجائے بھوک محسوس ہوتی ہے اور لوگ ضرورت سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔ اس لیے جب آپ کو بے وقت بھوک لگتی ہے تو ایک گلاس کھیرے کا پانی پینا اس پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے۔

آکسیڈیٹیو تناؤ کئی بیماریوں جیسے کینسر، ذیابیطس ، دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غذا میں اینٹی آکسیڈنٹس کی شمولیت ضروری ہے کیونکہ یہ خلیات کو آکسیڈیٹیو تناؤ کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔کھیرے میں اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں جو کہ خلیوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

اس لیے ضروری ہے کہ خوراک میں پوٹاشیم کی مناسب مقدار استعمال کی جائے کیونکہ یہ جز بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے۔ کھیرے پوٹاشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہیں اور کھیرے کا رس جسم کو زیادہ پوٹاشیم فراہم کرتا ہے جس سے جسم میں نمک اور پوٹاشیم کا توازن بہتر ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔

 کھیرے میں موجود فلیوونائڈز نامی اینٹی آکسیڈنٹس کینسر سے لڑنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھیرے میں موجود فلیوونائڈز مثانے کے کینسر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  نیا وائرس Omicron پرانے وائرس Alpha اور Delta سے زیادہ خطرناک ہے: ڈبلیو ایچ او
پوٹاشیم پٹھوں کی توانائی کے لیے بہت اہم ہے۔کھیرے میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہے اور کھیرے کا پانی پینا جسمانی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد دیتا ہے جبکہ پٹھوں کی سوجن کو کم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کھیرے میں وٹامن بی ہوتا ہے جو کیل مہاسوں اور جلد کے دیگر مسائل سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔