طالبان وادی پنج شیر میں داخل،امید ہے لڑائی نہیں ہو گی: کمانڈر فصیح

Aug 26, 2021 | 09:43:AM
طالبان وادی پنج شیر میں داخل،امید ہے لڑائی نہیں ہو گی: کمانڈر فصیح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان وادی پنج شیر میں داخل ہوگئے،طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے کہا کہ امید ہے پنج شیر میں لڑائی نہیں ہوگی، معاملہ بات چیت سے حل ہوجائیگا۔

 تفصیلات کے مطابق طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے شمالی اتحاد کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ پر قبضے کا دعویٰ کردیاہے ۔

دوسری جانب افغانستان کے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ولی مسعود نے پیرس میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے خلاف مزاحمت پورے ملک میں پھیل رہی ہے، طالبان مزاحمت کو کچلنے میں ناکام ہوں گے۔