وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر ملک محمد، وزیر مملکت ملک رشید احمد سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد)وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر ملک محمد احمد خاں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے سپیکر ہاؤس میں تعزیتی ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر ملک محمد احمد خاں سے ان کی ہمشیرہ اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے ان کی بھانجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،اس موقع پر محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی،اس موقع پر طلحہ برکی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور، ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ڈاکٹر ملک امیر خاں، ملک تیمور خاں، حیدر، ملک سلطان اور سردار فاروق بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع