آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا اعجاز جکھرانی کے صاحبزادے زید جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اعجاز جکھرانی کے صاحبزادے زید جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ میر اعجاز جاکھرانی کے جواں سال صاحبزادے کی ناگہاں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم زید جکھرانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ وزیراعظم کی مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیئے: اعجاز جاکھرانی کا نوجوان بیٹا انتقال کر گیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعجاز جکھرانی کے صاحبزادے زید جکھرانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے صاحبزادے زید جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔
انہوں نے کہا، اللہ پاک پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لئے درکار ہمت اور حوصلہ عطا فرمائیں۔
مرحوم زید حسن جاکھرانی کا جنازہ آج ہی 11 بجے رات جیکب آباد کے مرکزی سکول کے میدان میں ہونے والا ہے۔