نوابشاہ : ٹرالر کی چھت پر بیٹھے دو بھائی انٹرچینج سے ٹکرا گئے،ایک جاں بحق ، دوسرا زخمی

Apr 26, 2026 | 19:45:PM
نوابشاہ : ٹرالر کی چھت پر بیٹھے دو بھائی انٹرچینج سے ٹکرا گئے،ایک جاں بحق ، دوسرا زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر سکرنڈ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرالر کی چھت پر بیٹھے دو بھائی انٹرچینج سے ٹکرا گئے،حادثے کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، ٹرالر کراچی سے ساہیوال جا رہا تھا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ رخسار جٹ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت سھیل جٹ کے طور پر کی گئی ہے۔

تیسرے بھائی اور ٹرالر ڈرائیور احتشام جٹ کے مطابق شدید گرمی کے باعث دونوں بھائی ہوا لینے کے لیے ٹرالر کی چھت پر بیٹھے تھے،لاش اور زخمی کو فوری طور پر تعلقہ ہسپتال سکرنڈ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع