پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں مستقل صدر لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بشیر چودھری) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں مستقل صدر لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق صدر کے تقرر کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صدر آزاد کشمیر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مستقل صدر کے انتخاب کے لیے جلد الیکشن کرانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق صدر آزاد کشمیر کے انتخاب ایک ماہ کے اندر ہونے کا امکان ہے۔ یہ عہدہ بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا، جو 31 جنوری کو انتقال کر گئے تھے۔
اس وقت اسپیکر اسمبلی لطیف اکبر قائم مقام صدر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے مستقل صدر کے تقرر کے فیصلے کی باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع