سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں معروف بیورجز یونٹ بند، 3 ہزار ناقص جوس برآمد

Apr 26, 2026 | 18:22:PM
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں معروف بیورجز یونٹ بند، 3 ہزار ناقص جوس برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر ) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک معروف بیورجز یونٹ کو بند کر دیا گیا، جبکہ یونٹ سے 3 ہزار 744 لیٹر ناقص جوس برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف یونٹس پر چھاپے مارے، جہاں قوانین کی خلاف ورزی پر 20 یونٹس کو جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوس کا لیبل ادارے سے منظور شدہ نہیں تھا، جبکہ ملازمین کے پاس میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موسمِ گرما کے پیش نظر جوس اور بیورجز کی جانچ کے لیے خصوصی مہم جاری ہے، اور ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
 
 یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع