لاٹری کی ٹکٹ کے تحفے سے لاکھوں ڈالر انعام، بہن نے بھائی کی 66 ویں سالگرہ یادگار بنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ میں ایک شخص کو سالگرہ کے تحفے میں ملے لاٹری کے ٹکٹ نے لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔
امریکی ریاست مشیگن کی سیگینا کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ ان کی بہن نے ان کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک لاٹری کا ٹکٹ تحفے میں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سٹور پر رک کر بارکوڈ سکریچ کیا اور ٹکٹ کو سکین کیا جس کے بعد انہیں کلیم فائل کرنے کا میسج موصول ہوا۔
انہوں نے گھر پہنچ کر ٹکٹ سکریچ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے انہوں نے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انعام جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو خوش خبری کے لیے فون کیا اور بھی یہ خبر سن کو خوش تھیں۔
مزید پڑھیں:علی ظفر کا شاہ رخ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف