دہلی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں آگ، ہنگامی انخلا کے دوران 6 مسافر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارت کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سوئس ایئر کی ایک پرواز میں ٹیک آف کے دوران انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی انخلا کیا گیا، جس کے دوران کم از کم 6 مسافر زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی علی الصبح پیش آیا جب دہلی سے زیورخ جانے والی پرواز نے اڑان بھرنے کی کوشش کی، تاہم ٹیک آف کے دوران ایک انجن فیل ہو کر آگ پکڑ گیا۔
طیارے کے عملے نے فوری طور پر پرواز روک دی اور ہنگامی انخلا کا عمل شروع کیا، جس کے دوران بھگدڑ اور جلدی میں نکلنے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
✈️ Emergency Landing at Delhi Airport Averted Safely
— Atulkrishan (@iAtulKrishan1) April 26, 2026
A Swift Airlines flight made an emergency landing on Runway 28 at T3 following a technical issue after a 2:26 AM alert.
No fire was reported, and the situation was brought under control, with normal operations restored by… pic.twitter.com/plHa77R1qq
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ طیارے کو مزید جانچ کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔