ترجمان وائٹ ہاؤس کی مذاق میں کہی بات سچ ثابت ہوگئی،بیان وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان وائٹ ہائوس کیرولائن لیوٹ کی مذاق میں کہی بات سچ ثابت ہوگئی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے مذاق میں کہاتھاکہ آج رات گولیاں چلیں گی اورپریس ڈنرواقعہ کے بعد مذاق میں کہی بات سچ ثابت ہوگئی۔
پریس ڈنرفائرنگ کے واقعہ کے بعد کیرولین کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سےتعلق نہیں: ٹرمپ
پریس ڈنرکی تقریب سے قبل صحافی سے گفتگو میں کیرولین لیوٹ نے شاندار تقریب کی تعریف میں ازراہ مذاق کہا تھا کہ آج رات گولیاں چلیں گی اورانکی مذاق میں کہی گئی بات سچ ثابت ہوگئی۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا،ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ عشائیے کے دوران زور دارآواز سنی گئی، سکیورٹی خدشے کے باعث مختصر وقت کیلئے ہلچل مچ گئی، اس دوران سیکریٹ سروس اہلکار صدر ٹرمپ کو تقریب سے باہر لے گئے۔
وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھاکہ اس دوران صدر ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی، ایسی ہی پرچی پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی گئی تھی جس پر صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون کو حیرت زدہ ہوتے دیکھا گیا، تقریب میں 2 ہزار 600 سے زائد افراد شر یک تھے ،فائرنگ کے بعد تقریب کے شرکا میزوں کےنیچے چھپ گئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنیوالا شخص مرکزی درواز ے کے میگنیٹو میٹر کی جانب بھاگا تھا اور بال روم میں اس نے سیکریٹ سروس اہلکار کو گولی کا نشانہ بنایا تھا۔