پہلگام حملے کا مقصد امریکی نائب صدر کے دورہ پر عالمی توجہ کاحصول تھا:ڈاکٹر مظہر شفیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شیخ مظہر شفیع نے کہا کہ پہلگام بھارت کا ڈرامہ اور پاکستان اصل نشانہ ہے.
یہ ایک فالس فلیگ منصوبہ تھا جس کے تانے بانے اسرائیل، امریکہ اور خود انڈیا کے ابلیسی اتحاد ثلاثہ سے جڑتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ انتہا پسند مودی ایک عرصہ سے پاکستان پر کوئی بڑا حملہ کرنے کا منصوبہ بنائے بیٹھاتھاجس کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دانت توڑنا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں پاکستان کی ایٹمی طاقت کے حوالے سے مذموم مقاصد رکھتے ہیں.
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اپنی بھارتی نژاد اہلیہ کے ساتھ پہلگام میں موجودگی پر ڈرامہ رچا کر عالمی توجہ حاصل کی گئی، پہلگام حملے جیسے واقعات ایک بار پھر عالمی برادری کو یہ یاددہانی کراتے ہیں کہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کینالز منصوبہ روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،جے یو آئی