اپٹما کا سندھ میں شاہراہوں کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ 

Apr 26, 2025 | 20:00:PM
اپٹما کا سندھ میں شاہراہوں کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے سندھ میں شاہراہوں کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 11 روز سے شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔اپٹما نے کہا ہے کہ سندھ میں 25 ہزار ایکسپورٹ کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں،ہزاروں کنٹینرز ملکی برآمدات کا خام مال لے کر سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، سندھ میں شاہراہوں کی بندش سے صنعتوں کو سنگین بحران کا سامنا ہے۔ 

اپٹما کا مزید کہنا ہے کہ شاہراہوں کی بندش سے سپلائی چین مفلوج اور پیداوار سست ہورہی ہے ،سندھ میں جاری احتجاج کے باعث پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصانات کا خطرہ ہے ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے فوری طور پر شاہراہوں کو کھلوانے کے احکامات جاری کریں۔ 

اپٹما نے کہا ہے کہ  کارگو بحران کے باعث ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ ہو رہے ہیں،آرڈرز کینسل ہونے سے خریدار دیگر ممالک کی طرف منتقل ہو رہے ہیں،120 سپننگ ملز اور 800 جننگ فیکٹریاں پہلے ہی بند ہوچکی ہیں،ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید خطرے سے دوچار ہے ،ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں بے ضابطگیوں کے باعث مقامی ٹیکسٹائل و کاٹن سیکٹرز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔

اپٹما کاکہنا ہے کہ درآمدات مقامی خام مال کی جگہ لے رہی ہیں،ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ہزاروں ملازمتیں خطرے میں ہیں،مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کیلئے مقامی ان پٹس پر زیرو ریٹنگ کی بحالی کی جائے ،اگر کارگو اور پالیسی بحران حل نہ ہوئے تو صنعتی زوال یقینی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سٹوڈنٹ ویزا پر امریکا جانیوالے غیرملکی طلبا کیلئے اچھی خبر

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: