آپ ہمارا پانی بند کریں گے ہم آپ کا سانس بند کرینگے،حنیف عباسی کی مودی کو للکار

Apr 26, 2025 | 19:33:PM
 آپ ہمارا پانی بند کریں گے ہم آپ کا سانس بند کرینگے،حنیف عباسی کی مودی کو للکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ آپ نے ہمیں کاغذوں میں دہشت گردی کی جانب دھکیلا ہے، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے ،بھارت کے ہاتھ پر ایک لاکھ کشمیریوں کا قتل ہے ،کشمیر ،بہار، گجرات میں عیسائیوں اور سکھوں کے قتل عام میں مودی ملوث ہے۔ آپ ہمارا پانی بند کریں گے ہم آپ کا سانس بند کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تاجر برادری نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لئے قابل تعریف شٹرڈاون کیا ،بھارت اسوقت پوری دنیا میں عالمی دہشت گرد بن کر سامنے آیا ہے ،پاکستان کئی دہایوں سے دہشت گردی کا شکار ہے ،مودی سرکار ہندوستان کا چہرہ پوری دنیا میں مسخ کررہا ہے، ہندوستانی عوام اس سے ہوشیار رہیں،1500,سے زائد طلبا کو اسوقت یونیوسٹیز اور کالجز سے اٹھا لیا گیا ہے ،ان تمام افراد کو فیک اینکاوئنٹر  کے لئے مختلف جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ابھینندن کی ہمارے کشمیر بچوں نے ٹھڈے مارے تھے، ابھینندن کو ہماری حکومت نے چائے پلا کر رخصت کیا تھا ،کشمیر میں عرصہ دراز سے مسلمانوں پر ظلم کرکے ہندووں کا بسایا جارہا ہے ،پہلگام میں ،8 لاکھ فوج کی موجود میں تین دہشت گرد کیسے پہنچے ،جعفر ایکسپریس کے واقعے میں آپ کے میڈیا نے کیسے  چند منٹوں میں 800 تابوت کی خبر دی ،مودی اس قسم کے فالس آپریشن کرکے پاکستان پر الزامات لگاتا رہتا ہے ،کشمیر میں تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں سے زمین چھینی جارہی ہے،سندھ طاس معاہدے کے وقت ہندوستان نے خوشیوں کے شادیانے بجائے تھے ،بھارت کے لئےسندھ طاس معاہدہ نشانہ ہے، پہلگام بہانہ ہے۔

حنیف عباسی نے کہا آپ ہمارا پانی بند کریں گے ہم آپ کا سانس بند کریں گے ،غوری، شاہین، غزنوی میزائل سجانے کے لئے نہیں بھارت کیلئے رکھے ہیں،آپ کو بھی ہمارے میزائلوں کی طاقت کا پتہ ہے ان کا رخ بھارت کی جانب ہے ،ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی نہ ہم نے آپ کی فضائی حدود بند کرکے دو دن میں آپ کی چیخیں نکلوا دی ہیں،چند دن میں ہی بین القوامی کمپنیاں آپ کا گریبان پکڑیں گے،تمام ریلوے اسٹیشنز پر ہم نے فوجی بھائیوں کی خدمت کے لئے ڈیسک قائم کر دئے ہیں،اب ہندوستان کی قوم نے سوچنا ہے کہ انہوں نے اس پاگل سے جان چھڑانا ہے ،میرے لیڈر نے 1998 میں آپ کے پانچ دھماکوں کی جگہ چھ دھماکے کئے تھے،یہ مس ایڈونچر آپ کے گلے پڑے گا، ہماری قوم ہماری فوج تیار ہے ،ہمارا نیوکلئر پروگرام ہماری حفاظت کے لئے ہے ،جنگ ہوئی تو سندھی بلوچ پنجابی پختون  گلگت والے سب ایک ہو کر لڑیں گے ،پاکستان میں اگر کسی کو اب اختلاف ہوا تو اسکے لئے زندگی تنگ کر دی جائے گی،ہم نے بہت لاشیں اٹھائیں ہیں ،ہم نے کلبھوشن کے بعد آپ کا ایک اور ایجنٹ پکڑا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاروں بھائی اکٹھے لڑیں گے، ان کے اس بیان پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہم معصوم بچوں اور عورتوں پر حملہ نہیں کریں گے، مودی کا جو بھی قدم ہوتا ہے یہ فلمی قدم ہوتا ہے ،یہ جوکر پن آپ کو زیب نہیں دیتا یہ فلم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ایجنڈے کے تحت پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا،اپنے رونے پر غور کریں،انوار الحق کاکڑ