بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 10 سال بعد پردہ سکرین پرواپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فلم"جانے توجانے نہ"سے شہرت حاصل کرنےوالے بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان 10 سال بعد فلمی دنیا میں واپس آ گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان 10 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک نئی فلم کا حصہ بن گئے ہیں،اس فلم کا سکرین پلے رائٹر دانش اسلم نے تحریر کیا ہے۔

عمران خان کی نئی آنے والی فلم کا نام "ادھورے ہم ادھورے تم "بتایا جا رہا ہے جو ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہو گی،اس فلم میں عمران خان کے ساتھ بھومی پانڈیکر اسکرین شیئر کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:لازوال دھنوں کے خالق عظیم موسیقار ایم اشرف کوخراج عقیدت پیش کیاگیا
واضح رہے کہ 2015 ء میں فلم "کٹی بٹی" کی ناکامی کے بعد عمران خان نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی.