لازوال دھنوں کے خالق عظیم موسیقار ایم اشرف کوخراج عقیدت پیش کیاگیا

شرکاء نے فن،شخصیت اوریادوں کو تازہ کیا،معروف گلوکاروں نے گائیکی کامظاہرہ کیا

Apr 26, 2025 | 15:33:PM
لازوال دھنوں کے خالق عظیم موسیقار ایم اشرف کوخراج عقیدت پیش کیاگیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لازوال دھنوں کے خالق عظیم موسیقار ایم اشرف کولاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یاد گار ٹریبیوٹ پیش کیاگیا۔

 تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کے علاوہ فن موسیقی کے دلدادہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار،سید نور،شہزاد رفیق،صفدرملک، عدزا جہاں،ترنم ناز،انور رفیع، شاہدہ منی،سائرہ نسیم،حمیرا چنا،ایم ارشد  اور  دیگر شامل تھے۔

 شرکاء نے موسیقار ایم اشرف کے فن،شخصیت اور ان کے ساتھ گزری یادوں کو تازہ کیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی نے ایم اشرف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم اشرف فقید المثال خراج عقیدت کے مستحق ہیں،وہ اپنی ذات میں نہایت شفیق ومہربان انسان تھے، انہوں نے فلموں کو یاد گار موسیقی دی جو تاریخ میں امر ہوئی،ان کے کمپوز کئے ہوئے گانے زبان زدعام وخاص ہیں،الحمراء اپنے ایسے لیجنڈز کی ہر ماہ ایک تقریب منائے گا۔ انہوں نے انور رفیع اور شازیہ علی کویہ شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔

گلوکارہ ترنم ناز، حمیرا چنا، عذرا جہاں، شاہدہ منی، سائرہ نسیم،انور رفیع، امیرعلی،امانت علی،فاروق شاد، نایاب علی خان،جوہر علی خان،رخشان انور نے شاندار پرفارم کیا۔

تقریب میں ایم اشرف کے کیریئرپر مبنی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی،تقریب کی میزبانی کے فرائض اعجاز بخاری اور شازیہ علی نے انجام دئیے۔