190 ملین پاؤنڈز کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Apr 26, 2025 | 13:34:PM
190 ملین پاؤنڈز کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کیخلاف  بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ  بی بی کی اپیلیں  سماعت کیلئے مقرر کردیں،قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 30 اپریل کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی  بی کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں، 17 جنوری کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں فائل ہوئی تھیں  اور 17 اپریل کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلی تھیں۔

190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جبکہ  بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی ، احتساب عدالت نے فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا۔