بھارت جاکرسلمان خان کیساتھ کام سے کیوں انکارکیا؟ صباحت بخاری نے وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صباحت بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سلمان خان کی میزبانی میں ہونےوالے مقبول بھارتی ٹی وی شو "بگ باس"میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی۔
صباحت بخاری نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل"اقتدار" میں ایک مثبت کردار نبھایاہے جس کے لیے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی انہیں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
معروف اداکارہ نے حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی،اس دوران اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی بھارت سے کوئی پیشکش ہوئی؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صباحت بخاری نے کہا کہ آج کل پاکستانی ڈراموں کو بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور وہاں سے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں، جس میں مداحوں کی جانب سے اکثر بھارت آنے کی پیشکش کی جاتی ہے، تاہم ماضی میں مجھے وہاں سے باقاعدہ کام کی پیشکش ہوئی لیکن مجھے احساس ہوا کہ یہ صحیح نہیں ہے۔
صباحت بخاری نے کہا کہ مجھے بھارت سے کام کی پیشکش تو ہوئی لیکن جب حقیقت سے واقف ہوں تو پھر ایسی جگہ جا کر کام کرنے کا کیا فائدہ جہاں آخر میں بے عزتی ہی مقدر بنے، اسی لیے میں نے کبھی ان پیشکشوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ اب تک کس کس کی پیشکش کو انکار کیا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ایسی بڑی پیشکش آج تک نہیں ہوئی اب حال ہی میں کہا گیا کہ بطور اداکارہ بھارت آئیں، تاہم ماضی میں بعض شوز کی آفر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریا میں ڈوب گیا
اداکارہ کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو"بگ باس" کی آفر ہوئی تھی؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ میرے لیے ممکن نہیں تھا جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ بگ باس میں 3 مہینے وہاں رہ لیتیں؟تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ عزت کے ساتھ بلا رہے ہیں اور عزت کے ساتھ رکھ رہے ہیں تو کیوں نہیں رہ سکتی، لیکن ماضی کی مثالوں کو دیکھتے ہوئے میں نے عزت سے منع کردیا۔