لندن میں بھارتیوں کا پاکستان مخالف مظاہرہ، پاکستانیوں نے "ابھیندن چائے" کی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(پاکستان نیوز)لندن میں بھارتیوں کے پاکستان مخالف مظاہرے کے دوران پاکستانیوں نے مظاہرین کو "ابھینندن چائے" کی پیشکش کر دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت تناو بیرون ممالک بھی دونوں ممالک کے شہریوں تک پھیلنے لگا، لندن میں پاکستان مخالف بھارتی مظاہرین کو ابھینندن ٹی کی پیشکش کی گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارت کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا، لندن میں موجود پاکستانی برادری کا بھارتی مظاہرین کو چائے کے سٹال سے جواب دیا گیا۔
پاکستان کے حامی شہریوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر چایے کا سٹال لگا دیا، چائے کے سٹال پر آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھنندن کے پوسٹر آویزاں کیے گئے۔
چائے کے سٹال پر پاکستان میں بھارتی دہشت گردی پر بینر آویزاں کر دیے گئے، بھارت کے حامی مظاہرین کو طنزیہ چائے کی مفت پیشکش کی گئی۔
"ٹی از فانٹیسٹک" کے جملوں کی گونج رہی، بھارتی مظاہرین ٹی سٹال ابھینندن کے پوسٹر اور بینرز دیکھ کر سیخ پا ہوتے رہے، بھارتی مظاہرین کے سامنے پاکستان کے حامی مظاہرین نے بھرپور نعرے بازی کی، پاکستان کے حامی مظاہرین نے سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصانات میں مزیداضافہ