سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصانات میں مزیداضافہ

Apr 26, 2025 | 00:23:AM
سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصانات میں مزیداضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصانات میں مزیداضافہ ہو گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرڈسکوز کےنقصانات41ارب روپےبڑھ گئے،جولائی2024تامارچ2025میں ڈسکوزکےنقصانات143ارب روپےپرپہنچ گئے،گزشتہ مالی سال سال اسی مدت میں ڈسکوزکے نقصانات102ارب روپے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کےپہلے9ماہ میں وصولیوں کےنقصانات میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی،رواں مالی سال ڈسکوزکی انڈری ریکوریزمیں184ارب روپے کمی ہوئی،رواں مالی سال کےپہلے9ماہ کےدوران ڈسکوزکی انڈر ریکوریز 78ارب روپے رہی،گذشتہ سال اسی مدت میں ڈسکوزکی انڈر ریکوریز262ارب روپےتھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈسکوزکےنقصانات اورانڈر ریکوری پاورسیکٹرکےسرکلر ڈیٹ کاحصہ ہے،شبہازحکومت نےرواں مالی سال بجلی کےبنیادی ٹیرف میں7.12 روپےتک فی یونٹ اضافہ کیا۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: