ججز کو پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی طلب کر سکتی ہے ،رانا تنویر 

Apr 26, 2023 | 21:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا تنویر کاکہناہے کہ ججز کو پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی طلب کر سکتی ہے ،جو شخص اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے توہین پارلیمنٹ کر رہا ہے اسے استحقاق کمیٹی سمن کر سکتی ہے ۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہاکہ استحقاق کمیٹی فیصلہ کرتی ہے اور اگر ثابت ہو جائے تو سزا بھی دی جا سکتی ہے ،ان کاکہناتھا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کو استحقاق کمیٹی میں نہیں بلایا جا سکتا ،پارلیمنٹ خودمختار ہے اس کی اپنی آئینی ذمہ داری ہے ،پارلیمنٹ کے آئینی رول میں کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے ،ہاؤس کو کام کرنے سے روکتا ہے تو وہ توہین پارلیمنٹ کہلاتا ہے،سپیکر کی اجازت سے استحقاق کمیٹی کسی کو بھی طلب کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کے سابق نمائندے اور معروف عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق