"کیا یہ 21ویں صدی کا ممبئی ہے"،عرفی جاوید ریسٹورنٹ میں داخلے کی پابندی پر برہم

Apr 26, 2023 | 19:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ممبئی(ویب ڈیسک) نازیبا لباس کے باعث خبروں کی زینت بنی رہنے والی معروف بھارتی ماڈل وا داکارہ عرفی جاوید  نے ممبئی ریسٹورنٹ میں داخلے کی پابندی پر بر ہمی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عرفی جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا  اور بتایا کہ انہیں ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ان کے فیشن چوائس کے باعث داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

  عرفی نے اپنی اسٹوری میں تعجب کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ" کیایہ واقعی 21 ویں صدی کا ممبئی ہے؟آج مجھے ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ", اداکارہ نے لکھا کہ" اگر آپ کو میرا فیشن پسند نہیں تو کوئی بات نہیں لیکن اس کیلئے مجھ سے ایسا سلوک ٹھیک نہیں "۔

 واضح رہے کہ عرفی جاوید اپنے فیشن کے باعث اکثر وبیشتر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، کچھ روز قبل بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور  نے بھی عرفی جاوید کے فیشن سٹائل اور فیشن سینس پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔