اٹک خورد: دریائے سندھ ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

Apr 26, 2023 | 10:38:AM
اٹک خورد: دریائے سندھ ایک اورنوجوان کی جان لے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران اویس) حضرو کا رہائشی نوجوان اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے سجاد کی لاش نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔

یہ بھی پڑھیے: تھرپارکر، خوفناک آتشزدگی، متعدد گھر آگ کی لپیٹ میں آ گئے

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈوب کر جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی جن میں دو سگے بھائی ایک کزن اور دو دوست شامل ہیں۔ تمام جاں بحق افراد پکنک منانے دریا پر آئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 افراد کی لاشیں تاحال تلاش نہیں کی جاسکیں جن کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔