ویل ڈن پاکستان ۔۔قومی ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں ہالینڈ کو شکست دیدی

Apr 26, 2022 | 18:32:PM
 پاکستان , قومی, ہاکی, ٹیم
کیپشن:  پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کے پہلے میچ میں ہالینڈ کو تین کے مقابلے میں پانچ  گول سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کھیل کے چاروں کوارٹرز میچ پر حاوی رہے ۔پاکستان کے کھلاڑی رضوان نے بہترین تین گول سکور کئے ۔مبشر اور اعجاز نے پاکستان کے لئے ایک ایک گول سکور کیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

قومی ہاکی ٹیم کی 28 اپریل کو بیلجیم روانگی کے بعد 29 اپریل کو میچ شیڈول ہے، سپین کے ساتھ تین میچ دورے میں شامل ہیں، جو 2، 3 اور 4 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی دوکان پرمعمولی دیہاڑی لینے والا بھارتی کرکٹر آج کروڑوں کما رہا ہے