ادھر ہو جاﺅ یا ادھر، تیتر بٹیر نہیں چلے گا،شاہ محمود کی جہانگیر ترین گروپ پر تنقید

Apr 26, 2021 | 19:46:PM
ادھر ہو جاﺅ یا ادھر، تیتر بٹیر نہیں چلے گا،شاہ محمود کی جہانگیر ترین گروپ پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نام لئے بغیر جہانگیر ترین اور ہم خیال ارکان پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِدھر ہوجاؤ یا ادھر ہوجاؤ ، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا۔
ملتان میں تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن اس بات پر دھیان نہ دیں کہ 4 ایم این اے یا ایم پی اے بگڑ گئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی جدوجہد کی طویل جنگ لڑی،ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب سے ووٹ لیے لیکن ترقیاتی کام نہیں کیے،جو کہتے تھے ڈھائی سال ہوگئے کہاں ہے تبدیلی؟ان لوگوں سے کہتا ہوں دیکھو جنوبی پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں تبدیلی کیا ہے؟ یہ ہے بہت بڑی تبدیلی۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کب ہو گی؟جا نیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - قومی
ٹیگز: