ججز کے ٹرانسفر سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے ،بیرسٹر عقیل ملک

Sep 25, 2025 | 23:02:PM
ججز کے ٹرانسفر سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے ،بیرسٹر عقیل ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک  نے کہا کہ ججز کے ٹرانسفر سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہےاور اس میں آئین کی تمام شقوں خاص کر آرٹیکل 200 کے متعلق یہ صدر پاکستان کا اختیار ہے اور انہوں نے آئین و قانون کے متعلق ہی فیصلہ کیا ہے ۔

24نیوز کے پروگرام گونج میں مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کہا کہ ججز کے ٹرانسفر سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہےاور اس میں آئین کی تمام شقوں خاص کر آرٹیکل 200 کے متعلق یہ صدر پاکستان کا اختیار ہے اور انہوں نے آئین و قانون کے متعلق ہی فیصلہ کیا ہے ،اس فیصلے میں مشاورت کی بات کی گئی ہے کہ جج جو ٹرانسفر ہوکر آئیں گے ان کی مرضی اور جس ہائیکورٹ سے آئیں گے اس کے چیف جسٹس اور جس ہائیکورٹ میں آئینگے اس کے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری ہے جو اس میں پوری کی گئی ہے ،اب اس میں کئی ابہام نہیں رہنا چاہیے کہ آئین اجازت دینا ہے اس چیز کی اور یہ پہلی دفعہ نہیں اس سے پہلے بھی ہو چکا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر عقیل ملک نے جواب دیا کہ بزور  قوت حکومت کو ہٹانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے ووٹ آف نو کانفیڈنس جو تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف لایا گیا اور پارلیمنٹ نے اس کو ووٹ کیا اور ان کی حکومت کو جانا پڑا۔تو تحریک انصاف کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ آئینی طریقے سے حکومت کو ہٹا سکتی ہے تو ضرور تحریک لے کر آئے اور اپنا شوق پورا کر لیں  یہ ان کا آئینی حق ہے ۔محمود خان اچکزئی بھی اسی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں جس کا ہم حصہ ہیں  تو ووٹ آف نو کانفیڈنس لے کر آئیں اور خود دیکھ لیں کے طاقت کا توازن کدھر ہے ۔

27 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اس جلسے کی کیا بات کی جائے جو پشاور میں ہو رہا ہے اور کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خود کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس جلسے میں زیادہ لوگ آئیں لیکن انہیں پتہ ہے کہ لوگ آئیں گے نہیں ۔تو زمینی حقائق کہتے ہیں کہ ان کی مقبولیت اب وہ نہیں ہے جو یہ سمجھ رہے ہیں ۔حکومت ملکی اور غیر ملکی سطع پر ڈیلیور کر ہی ہے اور بہت اچھی طریقے سے ڈیلیور کر رہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: