علی امین گنڈاپور نے جلسے سے قبل ہی ساڑھے9 کروڑ روپےخرچ کر ڈالے

Sep 25, 2025 | 22:46:PM
علی امین گنڈاپور نے جلسے سے قبل ہی ساڑھے9 کروڑ روپےخرچ کر ڈالے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ہی ساڑھے 9 کروڑ روپےخرچ کر ڈالے۔

 اراکین اسمبلی میں3، 3 لاکھ روپے، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف اور ضلعی تنظیموں کو 2، 2 لاکھ روپے دیے،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کیلئے دیگر صوبوں کے 3 ہزار سے زیادہ کارکنوں کیلئے رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے، ہوٹلوں میں3 دن کیلئے 80 کمرے بک کر لیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی پشاور جلسہ، 1 کروڑ کارکنوں کو لانے کا دعویٰ،پارٹی قیادت کیلئے درد سر بن گیا