لاہور ہائیکورٹ کی جج عبہر گل خان کیخلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)لاہور ہائیکورٹ کی جج عبہر گل خان کیخلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی،جسٹس عبہر گل خان پر سنگین بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
شکایت کنندہ ایڈووکیٹ عظیم دانیال لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا رکن ہے۔جج کیخلاف جانبداری،رشتہ داروں کو نوازنے اور عدالتی آداب کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ جج پر الزامات سرکاری ریکارڈ، نوٹیفکیشنز اور عدالتی احکامات سے ثابت ہیں۔جج کیخلاف بدانتظامی و ادارہ جاتی بے ضابطگی کے شواہد موجود ہیں۔
درخواستگزار کا مزید کہناتھا کہ جسٹس عبہر گل خان رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ رہ چکی ہیں۔جج نے واضح قانونی غلطی کی جس سے سنگین سوالات اٹھے۔غیر آئینی فیصلوں نے جج کی صلاحیت پر سنجیدہ خدشات پیدا کئے۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس طارق جہانگیری کی کام سے روکنے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر،5رکنی بنچ تشکیل، سربراہی کون کریگا؟جانیے