معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ریحانہ نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جہاں انہوں نے نومولود کیساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔
تصویر میں ریحانہ کو اپنی بیٹی کو گلابی لباس میں لپیٹے بازوؤں میں تھامے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں ریحانہ نے بیٹی کا نام اورتاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا: ’’راکی آئرش میئرز، 12 ستمبر 2025۔‘‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ایک دن قبل اے ایس اے پی راکی نے ایک فیشن میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اس بار بھی بیٹی کے والد بننا چاہتے ہیں، پہلے بچے کے وقت ہم نے جنس معلوم کی تھی، لیکن دوسری اور تیسری بار ہم نے ایسا نہیں کیا، مگر میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ لڑکی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:’’چلو بیٹا آنٹی کو ڈانس کرکے دکھاؤ‘‘اداکارہ اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ اس سے قبل ریحانہ اور راکی دو بیٹوں کے والدین تھے اور اب اس ننھی پری کی آمد سے ان کے خاندان کی خوشیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔