لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا

Sep 25, 2025 | 11:07:AM
لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا۔ 
موسم سرماکے آغاز سے قبل ہی لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی اور لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس دنیا کے باقی تمام ممالک سے انتہائی ناقص ہوگیا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 185 ریکارڈ کیا گیاہے۔
 فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں ناقص ترین آب و ہوا میں پہلے نمبر پر ہے، بنگلا دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے جبکہ انڈونیشیا کا شہر جاکرتا تیسرے نمبر پرہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں 6 مختلف رنگوں کے کوڑا دان لازمی ،یکم اکتوبرسے چیکنگ ہوگی

طبی ماہرین کاکہناہے کہ یہ فضا سانس لینے کیلئے مہلک ہے جبکہ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی سے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو موسم سرما میں اس کے سنگین نتائج آسکتے ہیں۔