گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کی کمی

درجہ اول کے گھی ،کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے کلو کی کمی ہوئی 

Sep 25, 2023 | 19:05:PM
گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہوگئی جس کے بعد درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہوگئی ہے۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے ہوگئی ہے اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر سستا ہو گیا

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد درجہ اول گھی 540 روپے اور کوکنگ آئل 550 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔