گھر کے باہر سیلفی بنانے والے نوجوان کے ساتھ ڈاکوئوں نے کیا گیا؟

Sep 25, 2021 | 15:17:PM
 گھر کے باہر سیلفی بنانے والے نوجوان کے ساتھ ڈاکوئوں نے کیا گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں سیلفی بنانے والے نوجوانوں کو ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا ۔ 4 ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، واردات کے بعد ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ساندہ میں گھر  کی دہلیز پر  نوجوان کو لوٹنے والے 4 ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر کھڑے دو نوجوانوں سے موبائل فونز چھیننے۔ واردات کے دوران ڈاکو شہریوں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتے رہے۔

نوجوان گھر کے باہر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نقاب پوش 4ڈاکو ئوں نے لوٹ لیا۔واردات کے بعد ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری نے تھانہ ساندہ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیلئے درخواست دے دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات گزشتہ روز ہوئی ، ملزموں کو جگد گرفتار کرلیا جائیگا۔

 یہ بھی پڑھیں: ثناء خان جلد شوہرسے علیحدگی اختیار کرلیں گی ۔۔ پیشگوئی