مودی انسانیت اور مسلمانوں کا سب سے بڑا قاتل ہے۔۔ گورنر پنجاب

Sep 25, 2021 | 14:58:PM
 مودی انسانیت اور مسلمانوں کا سب سے بڑا قاتل ہے۔۔ گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کاکہنا ہے کہ دنیا کی بھارتی دہشت گردی پر خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں، دنیا کو بھارت میں اقلیتوں کے قتل عام پر خاموشی ختم کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارتی پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی دہشتگردی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھارتی سیکورٹی فورسز اور آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر پاکستان اور کشمریوں کے دلوں کی آواز ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو امن، انسانیت اور امت مسلمہ کا ترجمان قراردیدیا ۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ نربھارت اقلیتوں کے لئے دنیا کا سب سے بڑا خطرناک ملک ہے۔بھارتی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز بھی دہشت گرد آر ایس ایس کی سہولت کار ہے.۔ بھارتی مسلمانوں کا قتل عام اور انکی لاشوں کی بے حرمتی بھارت میں عام ہو چکی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے ہوتے ہوئے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ پاکستان امن اور اقلیتوں کے ساتھ اور بھارت دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثناء خان جلد شوہرسے علیحدگی اختیار کرلیں گی ۔۔ پیشگوئی