عوامی مقامات پر شرمناک حرکات۔۔سزا ملنے کے بعد نوجوان جوڑے نے کیا کیا جانیے

Sep 25, 2021 | 10:58:AM
 امریکا ، لڑکے ،لڑکی،عوامی جگہ، جنسی تعلق قائم، قید
کیپشن:  امریکا میں لڑکے  اورلڑکی کوعوامی جگہ پر جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 3سال کی قید سنائی گئی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ نازیبا حرکت کرنےوالے کو پولیس نے پکڑ لیا اسی طرح کا ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکے  اورلڑکی کو 5ماہ قبل عوامی جگہ پر جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 3سال کی قید سنائی گئی تھی مگر اس عدالتی فیصلے کے محض 5 ماہ بعد وہ پھر ایک عوامی جگہ پر وہی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔

 غیر ملکی میڈیاکے مطابق  نوجوان جوڑے کا نام ایرک اور لوری ہارمن ہے جنہیں 5 ماہ قبل آسمانی جھولے پر جھولے لیتے ہوئے جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 3سال قید اور 2سال پروبیشن کی سزا سنائی گئی تھی۔ جج نے ان کی قید کی سزا پروبیشن کی مدت تک کے لئے معطل کر دی تھی۔اس دوران ہی اب وہ ایک فوٹوبوتھ میں شرمناک حالت میں پکڑے گئے ہیں جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ ان دونوں کا تعلق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے شہر گارڈن سٹی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:4 اوباشوں کی 12 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی۔۔متاثرہ نے پھر کیا کیا جانیے

فوٹوبوتھ میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے قبل پولیس کو ان کے متعلق شہریوں کی طرف سے کئی شکایات موصول ہو چکی تھیں کہ وہ عوامی مقامات پر شرمناک حرکات کر چکے ہیں۔ پولیس نے  لڑکا اور لڑکی کو گرفتار کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کیساتھ ایسی گھناؤنی حرکت کر ڈالی کہ یقین کرنا بھی مشکل۔۔