صدر زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی

Oct 25, 2025 | 23:02:PM
صدر زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی۔

ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی ذرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس دوران  صدر زرداری نے بھی چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ۔

نئے وزیر اعظم آزاد کشمیرکیلئے چوہدری یاسین ،  چوہدری یعقوب ، چوہدری لطیف اکبر کے نام  زیرغور  ہیں ۔

سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی پی پی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے،سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ن لیگ وفاق میں ہے تو آزاد کشمیر میں کابینہ میں شمولیت پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ