پاکستان کسٹمز نے فٹ بال چیلنچ میج میں سندھ پولیس کو ہرا دیدی

Oct 25, 2025 | 20:59:PM
پاکستان کسٹمز نے فٹ بال چیلنچ میج میں سندھ پولیس کو ہرا دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کسٹمز کی فٹ بال ٹیم نے بحالی کے بعد کھیلے چیلنچ میچ میں سندھ پولیس کی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے دی۔ 

کے پی ٹی فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیلنچ فٹ بال میچ میں پاکستان کسٹمز نے پہلے برتری حاصل کی، سندھ پولیس نے ایک کامیاب جوابی حملہ میں سکور لیول کیا۔

دوسرے ہاف میں کسٹمز نے مزید دو اور سندھ پولیس ایک گول کر سکی، ڈائریکٹر پاکستان کسٹمز اسپورٹس شہباز احمد اور کسٹمز ایسوسی ایشن کراچی کے افسران نے فاتح ثیم کو وننگ ٹرافی دی۔

اس موقع پر شہباز احمد نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کسٹمز نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب ہم ایک بار پھر ایکشن میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارہ ادارہ نئے جذبے سے کھیلوں کی سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل فرنچائز کے نئے معاہدوں کی تیاری