لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لندن میں سمرٹائم ختم ہونےکا وقت آن پہنچا جس کے بعد اب وہاں گھڑیاں آج شب ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب 2 بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کرکے ایک بجا دیاجائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔
یہ ونٹرٹائم آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو پھر ایک گھنٹہ آگے کردیا جائے گا جب کہ اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کوایک گھنٹہ زائد سونے کاموقع ملے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ میں وقت خودبخود درست ہوجاتا ہے جب کہ کار اور دیوار میں لگی گھڑیوں میں وقت کو خود ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خود کو آگ لگانے والی معروف گلوکارہ دم توڑ گئی
لندن میں وقت میں ایک گھنٹے تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہوجائے گا۔