دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک بحری جہاز لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک بحری کارگو جہاز لانچ کر دیا ہے جو روایتی ایندھن کے بجائے لیتھیئم بیٹریوں پر چلتا ہے۔
چائنیز خبر رساں ادارے کے مطابق ”گیزوبا“ نامی اس جہاز کی لمبائی 130 میٹر ہے اور یہ 13 ہزار ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ جہاز 12 لیتھیئم بیٹری پاور یونٹس سے چلتا ہے جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتے ہیں۔
انجینیئرز کے مطابق، اس جہاز میں بیٹریوں کو تیزی سے تبدیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 500 کلومیٹر تک ہے۔
مزید برآں، اس میں نصب جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم کی بدولت جہاز ریموٹ نیویگیشن اور آٹومیٹک برتھنگ جیسی جدید خصوصیات سے لیس ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ کے رکن یِن شن پِنگ کا کہنا ہے کہ اس جہاز کی تیاری صرف ایک نئی پروڈکٹ کی تخلیق نہیں بلکہ ایک جامع تکنیکی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے میں نئے انجن، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور ساحلی انفراسٹرکچر کو ایک مربوط نظام کے طور پر استعمال کیا گیاہے۔
چینی میڈیا کے مطابق، یہ الیکٹرک جہاز سالانہ 617 ٹن ایندھن کی بچت کرے گا اور کاربن کے اخراج میں 2 ہزار ٹن تک کمی لائے گا، جو گرین شپنگ انڈسٹری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔