معروف قوال شیر میانداد نیویارک پہنچ گئے

Oct 25, 2023 | 16:52:PM
معروف قوال شیر میانداد نیویارک پہنچ گئے
کیپشن: معروف قوال شیر میانداد نیویارک پہنچ گئے
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ قوال شیر میانداد میوزیکل شوز میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔

شیر میانداد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میوزیکل شوز میں شرکت کرنے کے لئے امریکی ریاست نیویارک پہنچ گئے، وہ اپنی قوال پارٹی کے ساتھ  اپنے دورے میں امریکا کے مختلف شہروں میں میوزیکل کنسرٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فلسطینی اداکارہ گرفتار

شیر میانداد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار  ان کے  واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، کیلی فورنیا اور ڈیلس میں شوز ہورہے ہیں، امریکا میں پہلے بھی شوز کئے ہیں لیکن اس بار جو شوز ہوں گے اس میں پاکستانی کمیونٹی بڑے پیمانے میں شرکت کررہی ہے۔