جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

Oct 25, 2023 | 13:16:PM
جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا حکمنامہ جاری، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف کیسز ، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کئے گئے ، درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد آفس کو پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کررہے ہیں۔

تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔